بنگلادیش پریمیئر لیگ (BPL) میں پاکستان کے 11 کرکٹرز اپنی ٹیموں کے لیے میدان میں اتریں گے۔
نیلامی کے دوران فرنچائزز نے زیادہ تر پاکستانی کرکٹرز کے معاہدے کیے۔ پاکستان کے خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے، جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کے لیے کھیلیں گے، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کا حصہ ہوں گے، جبکہ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کے آغاز کی تاریخ 26 دسمبر متوقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos