ابوظہبی میں کنسرٹ کا جعلی ٹکٹ بیچنے والے پر 5 ہزار درہم جرمانہ

ابوظہبی(امت نیوز) ابوظہبی کی سول عدالت نے کنسرٹ کا جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے ایک شخص کو حکم دیا ہے کہ وہ خریدار کو 900 درہم واپس کرے اور ساتھ ہی 5 ہزار درہم جرمانہ بھی ادا کرے۔ خریدار کو اس دھوکے کا اس وقت علم ہوا جب وہ کنسرٹ کے مقام پر پہنچا، شکایت کنندہ نے انسٹاگرام پر کنسرٹ ٹکٹ کے اشتہار کو دیکھا اور اسے جائز سمجھ کر واٹس ایپ کے ذریعے بیچنے والے سے رابطہ کیا اور 900 درہم منتقل کر دیے۔ خریدار کو کنسرٹ کے مقام پر عملے نے بتایا کہ ٹکٹ جعلی ہیں، جس پر خریدار نے فوجداری شکایت درج کرائی۔مدعا علیہ کو فوجداری کیس میں غیر حاضری میں مجرم قرار دیا گیا اور 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
ابوظہبی جرمانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔