تصویر سوشل میڈیا

سفاک بھارتی شوہر بیوی کوقتل کرکےاس کاتڑپتا وجود لائیو دکھاتارہا

بھارت میں ایک سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش فیس بک پر لائیو دکھائی،اور سیلفیاں بھی لیتارہا۔

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں پیش آنے والے ایک واقعے نے مودی سرکار میں خواتین کے ساتھ ہونے والے بہیمانہ مظالم کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوئمبٹورکے ویمن ہاسٹل سے ایک خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی جسے بے درردی سے قتل کیا گیا تھا۔ یہ لاش سری پریا نامی خاتون کی تھی جو اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر ہاسٹل میں رہ رہی تھی۔

سفاک شوہر بالامورگن ناراض بیوی کو منانے ویمنز ہاسٹل گیا جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ غصے میں آکر بالاموروگن نے درانتی نکال کر بیوی پرپے در پے وار کیے جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

قتل کی اس ہولناک واردات میںسفاکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بالاموروگن فیس بک پر لائیو آیا اور بیوی کاتڑپتاوجود صارفین کو دکھایا جو کچھ دیر بعد ٹھنڈاپڑگیا۔ درندہ صفت ملزم نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ لاش کے ساتھ اپنی ایک سیلفی بھی لی اور ہٹ دھرمی کے ساتھ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگایا۔ سفاک شوہر نے کیپشن میں لکھا کہ خیانت کی سزا موت ہے۔

بعد ازاں ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس کے مطابق بالامورگن کو شبہ تھا کہ سری پریا کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات میں ہے۔

بتایاگیاہے کہ اس جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔

پولیس نے ملزم کا بیان قلم بند کرکے تفتیش کاآغاز کردیا لیکن بھارت میں خواتین کا قتل اور جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں جن کے ملزمان ہمیشہ قانون سے بچ نکلتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔