جماعت اسلامی کےامیراورتینوں مسلح افواج کےسربراہان کی خالدہ ضیاکی عیادت

 

بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کی طبیعت ناساز رہنے پر سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے ان کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ڈھاکا کے ایور کیئر ہسپتال میں زیرِ علاج خالدہ ضیا کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ان کے علاج، موجودہ صحت کی صورتحال اور معالجین کی تجاویز کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے خالدہ ضیا کے اہلِ خانہ کے لیے حوصلہ، صبر اور ہمت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اپنی بیماری کے باوجود مضبوط حوصلے کے ساتھ مشکل گھڑی کا سامنا کر رہی ہیں، اور امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں گی۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ ہسپتال کے احاطے میں غیر ضروری بھیڑ سے گریز کیا جائے، تاکہ طبی عملہ بلا رکاوٹ اپنا کام جاری رکھ سکے۔ انہوں نے عوام سے خالدہ ضیا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ بیگم خالدہ ضیا شدید علالت کے باعث ڈھاکا کے ایور کیئر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔