امریکی میڈیاپر صدرٹرمپ کے اونگھنے کی تصویر اور وڈیوز چل رہی ہیں۔ کابینہ اجلاس کے آغاز میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے”اونگھتے بائیڈن” کا حوالہ دیااورپھر یقین دلایا کہ وہ 25سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز ہیں، گزشتہ ہفتے دی نیویارک ٹائمزکی طویل سٹوری پر سرزنش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”ٹرمپ تیز ہیں، لیکن وہ (نیویارک ٹائمز)تیز نہیں”۔اس کے تقریبا ً15منٹ بعد، ٹرمپ اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے ۔
مذکورہ سٹوری میں اخبار نے لکھا تھاکہ 79سالہ صدر اپنی دوسری مدت کے دوران سست دکھائی دیتے ہیں۔
اگلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران، ٹرمپ سوتے جاگتے رہے۔وہ بار بار جھپکی لیتے نظر آئے۔امریکی میڈیانے اس بارے میں کہاہے کہ کابینہ ان کا پسندیدہ مشغلہ یعنی ٹرمپ کے قصیدے پڑھ رہی تھی اور صدر باربار ڈوب رہے تھے۔
وزراان کی تعریفیں کرتے رہے اورٹرمپ کے پلکیں جھپکنے کی رفتار آہستہ ہوتی دکھائی دے رہی تھی۔ٹرمپ ایک وقت میں 10سے 15سیکنڈ تک آنکھیں بند کیے ساکت دکھائی دیے۔
اس معاملے پر، وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ تین گھنٹے طویل میٹنگ میں سب کو بغور سن رہے تھے۔سیکرٹری نے صدرکی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رواں سال کابینہ کے 9اجلاسوں کی صدارت کی ہے۔
ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع تھا کہ ٹرمپ وائٹ ہائوس کے ایک پروگرام کے دوران بھی سونے جاگنے کی جنگ لڑتے نظر آئے۔یہ نشست 6نومبر کوہوئی تھی۔واشنگٹن پوسٹ نے متعدد ویڈیو فیڈز کا جائزہ لے کربتایا تھاکہ ٹرمپ نے اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کے لیے لڑتے ہوئے تقریبا 20 منٹ گزارے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos