پنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم کی بھارتی حریف کو شکست

 

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والے مقابلوں میں بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

 

انسپکٹر ارم نے نہ صرف اپنی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ایونٹ میں دو گولڈ میڈلز جیت کر پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔ ڈیڈ لفٹ ایونٹ میں بھی ان کی شاندار پرفارمنس نے انہیں اوّل نمبر پر برقرار رکھا۔

 

مقابلوں سے وطن واپسی پر ارم خانم کا پولیس لائنز راولپنڈی میں بھرپور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سی پی او خالد حمدانی نے کہا کہ ارم خانم پنجاب پولیس کی فخر ہیں اور ان کی کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے۔

 

راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر ارم کو اولمپکس ٹارچ اٹھانے کی خصوصی دعوت بھی موصول ہوئی ہے، جو ان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی شناخت کا واضح ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔