مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

 

آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈری پاکستانی بولر وسیم اکرم کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی فہرست میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ اب اس فہرست میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔

گابا میں جاری ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں اسٹارک نے ہیری بروک کو آؤٹ کرکے اپنی 415ویں وکٹ مکمل کی، جس کے ساتھ ہی وہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ یہ وکٹ ان کی اس میچ میں تیسری کامیابی تھی۔

مچل اسٹارک نے 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اس سے قبل وہ 101 ٹیسٹ میں 412 شکار کر چکے تھے۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ وکٹوں کی فہرست میں چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے مچل جونسن 313 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس فہرست میں اسٹارک واحد بولر ہیں جو اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، باقی تمام کھلاڑی ریٹائر ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔