سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھتے ہوئے بھارت کو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ بھارت میں سکھوں پر سیاسی اور مذہبی جبر جاری ہے، اس لیے بھارت کو سفری اور امیگریشن پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ سکھ فار جسٹس نے ٹرمپ سے درخواست کی کہ سکھ برادری کو ممکنہ پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا جائے۔
تنظیم نے بھارتی آؤٹ سورسنگ کمپنیوں پر ویزا فراڈ کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos