اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بنیادی طور پر غلط ہیں۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں آپریشن حماس کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا تھا، لیکن اس دوران شہری علاقوں کو شدید نقصان پہنچا اور عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائیوں میں ایسے طریقے اپنائے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، اور یہ انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرے میں ڈالنے والا عمل تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos