ویسٹ انڈین بیٹرز کی شانداربیٹنگ،نیوزی لینڈ کی یقینی فتح ڈرامیں بدل گئی

 

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہو گیا۔ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 531 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن ویسٹ انڈین بیٹرز کی غیر معمولی مزاحمت کی بدولت نیوزی لینڈ کی فتح ممکن نہ ہو سکی۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 163.3 اوورز کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز 388 گیندوں پر 202 رنز ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کیمار روچ نے 233 گیندوں پر 58 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ساتویں نمبر پر 180 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ شائے ہوپ نے بھی 140 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط موقف دیا۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز اور دوسری اننگز میں 466 رنز پر ڈکلئیر کر دی تھی، جبکہ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز صرف 167 رنز پر ختم ہوئی تھی۔ شاندار کارکردگی کے سبب جسٹن گریوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔