پاک–افغان سرحد پر دوبارہ جھڑپیں،سپن بولدک سے رہائشی نقل مکانی پر مجبور

پاکستان اور افغانستان کی طالبان فورسز کے درمیان سرحدی کشیدگی ایک بار پھر بھڑک اُٹھی ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر جنگ بندی کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ تازہ صورتحال کے بعد افغانستان کے سرحدی شہر سپن بولدک سے متعدد رہائشی راتوں رات نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، یہ علاقہ دونوں ممالک کے درمیان 2,600 کلومیٹر طویل سرحد کے بالکل قریب واقع ہے۔

قندھار کے ایک طبی اہلکار کے مطابق مقامی اسپتال میں چار افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ چار دیگر زخمی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

گزشتہ چند مہینوں سے دونوں ممالک کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ افغان طالبان بارہا یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ پاکستان سرحد پار فضائی حملے کر رہا ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے ایسے الزامات کی سختی سے تردید کی جاتی رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافہ خطے کے امن کے لیے تشویش ناک ہے، جبکہ عام شہری بدستور خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔