بھارتی ساحلی شہر گواکے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 23 ہلاکتیں

بھارتی ساحلی علاقے گوا کے مشہور نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔متاثرین کی اکثریت شمالی گوا کے ارپورا میں واقع کلب عملے کی ہے،البتہ مرنے والوں میں سیاح بھی شامل ہیں۔

پولیس کا خیال ہے کہ کلب کے کچن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ پھیل گئی۔ زیادہ تر لاشیں کچن کے اردگرد پائی گئی تھیںجس سے اندازہ ہوتا ہے کہ متاثرین کلب میں ملازم تھے۔

گوا کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آلوک کمار نے کہا کہ آگ گراؤنڈ فلور پر کچن کے علاقے کے ارد گرد مرکوز تھی۔

گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے بتایا کہ تین افراد جھلسنے سے ہلاک ہوئے، دیگر دم گھٹنے سے مر گئے۔انہوں نے کہا کہ تین سے چارسیاح بھی مرے۔
بھارتی اخبار کے مطابق یہ آگ باگا میں برچ بائی رومیو لین نامی کلب میں لگی، جو سب سے مشہور ساحلوں میں سے ایک پر واقع ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ آدھی رات کے قریب لگی۔ اس پر قابو پا لیا گیا۔تاہم اتوار کی صبح بھی امدادی کارروائیاں جاری تھیں۔ عملہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے جلے ہوئے ملبے کو جانچ رہا تھا۔

جائے حادثہ پر موجود فائر فائٹرز میں سے ایک نےبتایا کہ وہ اب بھی متاثرین کی شناخت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔