الاسکا میں 7.0 شدت کا خوفناک زلزلہ

امریکی ریاست الاسکا کے دور دراز پہاڑی علاقے یاکوٹیٹ میں گزشتہ شب 7.0 شدت کا زلزلہ آیا جس نے زمین کو شدید ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے دھچکے سطح پر کئی گنا زیادہ محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے کئی سیکنڈز تک اثرات محسوس ہوئے، برف پوش چوٹیاں کانپیں اور دور دور تک برفانی تودے گرنے کی آوازیں سنائی دیں۔ یہ علاقہ الاسکا اور کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے اور یہاں آبادی انتہائی کم ہے، تاہم شدت کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

اب تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، لیکن الاسکا زلزلہ سینٹر اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں چھوٹی لہریں آسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔