یوکرین کے ملٹری صنعتی کمپلیکس،توانائی کی تنصیبات اور بندرگاہ پرروس کے بڑے حملے

روس نے یوکرین کے ملٹری صنعتی کمپلیکس، توانائی کی تنصیبات اور بندرگاہ پر بڑے حملے کیے ہیں۔ روسی وزارت کے مطابق یہ حملے یوکرین کی جانب سے روس کی توانائی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

 

روسی حکام کے مطابق حملوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار شامل تھے، جن میں کنزال ہائپرسونک میزائل اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے 650 سے زائد ڈرونز اور 51 میزائل داغے، جنہوں نے ملک کے توانائی کے نظام اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

 

رپورٹس کے مطابق حملوں میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے، جبکہ وزیرِ داخلہ ایہور کلیمینکو نے تصدیق کی کہ مجموعی طور پر 29 مقامات روسی حملوں کا نشانہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔