غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے،7 فلسطینی شہید،درجنوں زخمی

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ شہداء میں 70 سالہ خاتون ام حاتم النجار اور ان کا 25 سالہ بیٹا حاتم النجار بھی شامل ہیں، جو اپنے گھر کے قریب کھڑے تھے جب مشین گن سے فائر کیا گیا۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 11 اکتوبر کو ہونے والے معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 367 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دنیا کی جانب سے ہونے والی جنگ بندی عملی طور پر زمین پر نافذ نہیں ہو سکی۔

قطر اور مصر نے مشترکہ بیان میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نازک ترین مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اور فوری طور پر غزہ اسٹیبلائزیشن فورس تعینات نہ کی گئی تو پورا معاہدہ بے اثر ہو جائے گا۔

دریں اثناء مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینی دیہاتوں پر حملوں میں تیزی کر دی ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں نابلس اور الخلیل کے علاقوں میں 11 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔