پاکستان سپر لیگ کا لندن روڈ شو آج لارڈز میں ہوگا

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

اس شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوں گے، جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

معروف گلوکار علی ظفر بھی اس موقع پر اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔