بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دسمبر کو قلات میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا کامیابی سے پتہ لگایا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز ’’عزم استحکام‘‘ ویژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos