ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ تمام افراد آئندہ دنوں میں ایران واپس پہنچ جائیں گے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ اقدام سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن سخت پالیسیوں کے تحت کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایرانی شہریوں کی یہ دوسری بڑی بے دخلی ہے۔ اس سے قبل امریکا نے ستمبر میں تقریباً 400 ایرانی شہریوں کی فہرست مرتب کی تھی جنہیں ملک سے نکالا جانا تھا۔ اسی پالیسی کے تحت پہلے بھی 120 ایرانی شہری امریکا سے نکالے جانے کے بعد دوحہ کے راستے تہران پہنچے تھے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے 2026 فٹبال ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی کے لیے ایرانی ٹیم کے وفد کو ویزہ جاری نہ کرنے پر بھی شدید تنقید کی اور اسے غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos