فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

جاپان میں پھر 7.5 شدت کا زلزلہ، 23 افراد زخمی، عمارتوں کو نقصان

ٹوکیو: شمالی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہو گئے۔

ٹوکیو سے جاپانی میڈیا کے مطابق ہاچینوہے میں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔جاپانی  حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کے متعلق جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ اس زلزلے سے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فٹ تک اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر آیا تھا جس کا مرکز ساحل سے تقریباً 44 میل (70 کلومیٹر) کے فاصلے پر زیرِ زمین تقریباً 33 میل کی گہرائی میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔