مشرقی وسطیٰ کا سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت ہو گیا

مشرقی وسطیٰ کا سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت ہو گیا، جس کی قیمت تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پینٹ ہاؤس دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع ہے اور اس عمارت میں 60 فلورز اور 171 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح کے فٹبالرز سمیت نیمارجونیئر نے بھی اس پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس خرید لیے ہیں۔ پینٹ ہاؤس کو 11,650 درہم فی مربع فٹ کے حساب سے فروخت کیا گیا، جو بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے پام جمیرہ پر سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت ہوا تھا، جس کی تعمیر 2027 کی سہ ماہی میں مکمل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔