اللہ کاشکر ہے پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہاہے،محسن نقوی

لندن میں شاندار پذیرائی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو آج نیویارک میں منعقد ہوگا۔ قومی کھلاڑیوں کے ساتھ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے اور لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب ہوگا۔

پی ایس ایل کی بین الاقوامی پذیرائی اور سرمایہ کاروں کی شرکت اس لیگ کی مقبولیت اور پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت میں اضافہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔