پاکستان آرمی نے 196گولڈ میڈل حاصل کرکے واضح اور بڑی برتری کے ساتھ35ویں نیشنل گیمز کا اختتام کیا اور قائد اعظم ٹرافی حاصل کی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6دسمبرکو روشن کی گئی مشعل بھی بجھا دی گئی۔واپڈا 84گولڈ میڈلز لے کردوسرے اورنیوی 36گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہاپاکستان ائر فورس کی چوتھی سے آٹھویں پوزیشن پر تنزلی،کوئٹہ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود پنجاب میڈل ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آگیا ایچ ای سی نے پانچویں اور سندھ نے چھٹی پوزیشن برقرار رکھی،گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کوئی گولڈ یا سلور میڈل نہیں جیت سکے ۔
2023کے کوئٹہ نیشنل گیمز میں آرمی کے گولڈ میڈلز کی تعداد199تھی، اس نے 133 سلور اور 66برانز میڈلز حاصل کئے تھے۔ اس بار اس نے196گولڈ،96سلور اور56برانز میڈل حاصل کئے ہیں۔دوسرے نمبر پر آنے والی واپڈا نے گزشتہ کوئٹہ نیشنل گیمز میں جبکہ گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی تھی،اس بار اسے 84گولڈ میڈلز پر اکتفا کرنا پڑا اس نے71سلورا ور 74برانز جیتے۔گزشتہ گیمز میں واپڈا نے 109گولڈ،101سلور اور 80برانز میڈلز کے ساتھ290میڈلز حاصل کئے تھے۔پاکستان نیوی نے36گولڈ،39سلور اور33برانز میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی اس کی تیسری پوزیشن تھی جہاں اس نے 28گولڈ،32سلور اور 49برانز میڈلز حاصل کئے تھے۔
گزشتہ نیشنل گیمز میں آٹھویں نمبر پر رہنے والے پنجاب کے دستے نے 16گولڈ،38سلور اور 72برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر چھلانگ لگائی،کوئٹہ میں پنجاب نے تین گولڈ،11سلور اور 53برانز میڈلز جیتے تھے۔ایچ ای سی نے 14گولڈ،38سلوراور 65برانزمیڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی،ایچ ای سی کا دستہ2023کوئٹہ نیشنل گیمز میں آٹھ گولڈ،17سلور اور 93برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی تھا۔ سندھ نے11گولڈ،25سلور اور 57برانزمیڈلز کے ساتھ 35ویں نیشنل گیمز میں چھٹی پوزیشن پر اختتام کیا ، وہ صوبوں میں دوسرے نمبر پر رہا،کوئٹہ نیشنل گیمز میں سندھ نے چار گولڈ،16سلور اور 23برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی ، صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔پاکستان ائر فورس نے 9گولڈ،16سلور اور26برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں پوزیشن پائی ۔ گزشتہ کوئٹہ گیمز میں پی اے ایف نے آٹھ گولڈ،24سلور اور 42برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن لی تھی۔
35ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا نے 5گولڈ،18سلور اور45برانزمیڈلز کے ساتھ آٹھویں، بلوچستان نے4گولڈ،14سلور اور30برانزمیڈلز کے ساتھ نویں،ریلویزنے تین گولڈ،چار سلور اور 22برانزمیڈلز کے ساتھ دسویں، اسلام آباد نے ایک گولڈ،چار سلور اور10برانزمیڈلز کے ساتھ گیارھویں،پولیس نے ایک گولڈ،دو سلور اور25برانز میڈلز کے ساتھ بارھویں،گلگت بلتستان نے7برانز میڈلز کے ساتھ تیرھویں اور آزاد جموں کشمیرنے 7برانز میڈلز کے ساتھ چودھویں اور آخری پوزیشن حاصل کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos