پاکستان عسکری ٹیکنالوجی میں بھارت سے آگے ہے،سابق بھارتی آرمی چیف

بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے پاکستان کی عسکری ٹیکنالوجی میں برتری کا اعتراف کر لیا ہے۔

جنرل وید پرکاش ملک نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی کیونکہ جدید سٹینڈ آف ویپنز کے ذریعے دور بیٹھ کر کارروائی ممکن ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک نے عسکری ٹیکنالوجی میں ترقی کی ہے، پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار اور جدید سازوسامان موجود ہیں، جس کا ثبوت رافیل طیاروں اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی ہے۔

سابق آرمی چیف نے بھارت کو اپنی فوجی تیاریوں، سازوسامان اور ٹیکنالوجی میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں کسی بھی کارروائی کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید جنگیں اب روایتی انداز سے ہٹ کر ٹیکنالوجی اور سٹینڈ آف ویپنز پر منحصر ہیں، جس میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔