پاک فضائیہ نے 4بھارتی رافیل طیارے گرائے تھے۔سیریل نمبرزسے تصدیق

برطانوی جریدہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے دوران گرائے گئے 4 رافیل طیاروں کے نمبر سامنے لے آیا۔برطانوی دفاعی جریدے کِی ایرو (Key Aero) میگزین کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے تھے۔

برطانوی دفاعی جریدے کِی ایرو (Key Aero) میگزین کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ رافیل طیاروں کے نمبر بی ایس 001،(17سکواڈرن) بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 (101 سکواڈرن)تھے ۔ بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا، بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں۔

جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا، پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس، ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا، پہلی بار کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات یکجا کرکے کارروائی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی۔

 

بھارتی فضائیہ کے پاکستان میں حملے پرساڑھے 12بجے، فضائیہ کے سربراہ نے فوری طور پر ردعمل کے اصولوں کو تبدیل کر دیاپاکستانی فائٹرز کو دفاعی انداز سے جارحانہ انداز میں جانے کی ہدایت کی گئی۔ائرچیف نے ریڈیو کے ذریعے ہوا میں پی اے ایف کے تمام پائلٹوں سے براہ راست بات کی،اور انہیں دشمن کو مار گرانے کا حکم دیا۔ انہوں نے فضائیہ کے لڑاکا پائلٹوں سے کہا ’’انہیں مار ڈالو، مار ڈالو، انہیں پاکستان میں ایک انچ بھی داخل نہ ہونے دینا‘‘۔

6اور7مئی کی درمیانی شب ، حملے کے دوران 72 بھارتی طیارے فضا میںتھے، ان میں36 رافیل شامل تھے ۔انہیں اسرائیلی ساختہ میزائلوں سے لیس ایس یوتھرٹی کور دے رہے تھے ۔پاک فضائیہ نے رافیل، ایس یو30۔اورمیراج 2000کے مختلف اسٹرائیک پیکجز پر حملہ شروع کیا۔ رافیل کے پائلٹوں کو تب تک خبرنہیں ہوئی جب تک پی ایل 15 میزائل ان کے جہازوں سے صرف 3 سیکنڈ دورنہیں پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔