فیفاورلڈکپ کے لیے سستے ٹکٹوں کی کیٹیگری کا اعلان

2026 کے ورلڈ کپ کے لیے بلند قیمتوں کے خلاف ردعمل پر فیفا نے اعلان کیا ہےکہ اس نے ہرمیچ ،خاص طور پرمدمقابل ٹیموں کے حامیوں کے لیے ٹکٹوں کا ایک نیا درجہ بنایا ہے، جس میں فائنل سمیت ٹورنامنٹ کے ہر میچ کے لیے فی ٹکٹ 60 ڈالر(45 برطانوی پائونڈز)قیمت مقرر کی گئی ہے۔

قیمتوں کا نیا زمرہ ایونٹ میں شریک ٹیموں کے لیے ایسوسی ایشنز کی طرف سے تقسیم کردہ ٹکٹوں کی الاٹمنٹ کا حصہ ہو گا، جو ہر ایک کو اپنے ہر میچ کے لیے دستیاب ٹکٹوں کا 8 فی صد ملتا ہے۔ قیمتوں کا نیا درجہ، جسے انٹری ٹائرکا نام دیاگیاہے، اس 8فی صد الاٹمنٹ کا 10فی صد، یا تمام دستیاب ٹکٹوں کے1اعشاریہ 6 فی صد پر مشتمل ہو گا جس میں دونوں طرف کے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ 2026 کے زیادہ تر ورلڈ کپ اسٹیڈیمز کے سائز کو دیکھتے ہوئے، اس قیمت پر دستیاب فی میچ1 ہزارٹکٹوں کے برابر ہے، جو دونوں ٹیموں کے حامیوں کے درمیان یکساں طور پر تقسیم ہیں۔اس حساب سے،انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے لیے، گروپ میچوں کے لیے تقریباًً 400 ٹکٹیں 45 پائونڈزفی کس میں دستیاب ہوں گی۔

فیفا نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ٹیم کے حامیوں کے لیے دستیاب باقی 8 فی صد ٹکٹوں کی طرح، ان ٹکٹوں کی تقسیم ہر رکن ایسوسی ایشن (مثلاً انگلینڈ میں ایف اے یا ریاستہائے متحدہ میں یو ایس سوکر فیڈریشن) کے ذریعے کی جائے گی۔ فیفا نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشنز سے اس بات کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے کہ یہ ٹکٹ خاص طور پر ان شائقین کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو ان کی قومی ٹیموں سے بہت قریب ہیں۔

ٹکٹ کی نئی قیمت ان ممالک کے سرگرم شائقین کی ایک مخصوص تعداد کے لیے دستیاب ہو گی جنہوں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ فیفا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ٹکٹ نرخوں پر تاثرات کو سنا ہے اور یہ نیا زمرہ صحیح فیصلہ ہے،یہ فیصلہ متفقہ تھا۔
سابقہ قیمتوں کے تحت،فائنل تک ہر میچ میں انگلینڈکے شائقین کو5 ہزارپائونڈ فی ٹکٹ سے زیادہ کی لاگت آرہی تھی۔

اس اعلان کے بعدبرطانوی وزیر اعظم، کیر سٹارمر نے فیفا پر زور دیا کہ وہ 60 ڈالر کے ٹکٹوں کو متعارف کروانے کے بعد قیمتوں میں مزید کمی کرے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، کہ میں فیفا کی جانب سے کچھ کم قیمت ٹکٹوں کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔لیکن میں فیفا سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ ٹکٹیں مزید سستی بنانے کے لیے کچھ کرے تاکہ ورلڈ کپ ان حقیقی حامیوں کے ساتھ رابطے سے محروم نہ ہو جو اس کھیل کو خاص بناتے ہیں۔

فیفا نے اپنی ریلیز میں کہا کہ اسے 11 دسمبر سے 13 جنوری تک ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے مرحلے پر 20 ملین سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں 5 ملین پہلے 24 گھنٹوں میں آئیں۔
امریکہ، میکسیکو اورکینیڈامیں فٹ بال ورلڈکپ 2026 کے دوران مجموعی طورپر 104 مقابلے ہوںگے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔