پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا نہیں تھا اور نہ ہوگا۔ پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے سکیورٹی کونسل میں خطاب کے دوران بھارتی نمائندے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔
گل قیصر سروانی نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروپوں نے پاکستان میں متعدد حملے کیے، جن میں تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی شامل ہیں۔ انہوں نے بھارتی ریاست کی اس جارحانہ پالیسی کو ‘rogue actor’ کی ذہنیت قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی فوری بند کرے۔
قونصلر نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بیان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی کسی بھی شق میں یکطرفہ معطلی یا ترمیم کی اجازت نہیں دی گئی، اور بھارت حقائق کو مسخ کر رہا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت پر تنقید کی اور عالمی برادری سے اس معاملے پر توجہ کا مطالبہ کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos