فیفا 2026 ورلڈ کپ کے لیے سستے 60 ڈالر ٹکٹوں کی نئی کیٹیگری متعارف

فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی قیمتوں پر تنقید کے بعد نئی کیٹیگری متعارف کرائی ہے، جس کی قیمت 60 ڈالر رکھی گئی ہے۔

صدرفیفا کے مطابق یہ نئی کیٹیگری "سپورٹر انٹری ٹائر” کہلائے گی اور صرف کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے شائقین کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس کیٹیگری میں ٹکٹیں ہر میچ، بشمول فائنل، کے لیے 60 ڈالر (45 برطانوی پاؤنڈ) میں دستیاب ہوں گی۔

ٹکٹیں متعلقہ ملک کی نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی اور ہر میچ کے لیے ایک ہزار ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔ نئی قیمت کا مقصد ورلڈ کپ کے سرگرم شائقین کے لیے مزید قابلِ برداشت مواقع فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔