"صحافت بیتی” کی لندن میں تقریب رونمائی

لندن: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پاشا فاؤنڈیشن اور سانجھا ویڑہ کے زیر اہتمام لندن کے مقامی ریسٹورنٹ میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی سیاسی جماعتوں کے کونسلرز، کاروباری اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران پاکستان کے معروف صحافی اور امت گروپ کے ایڈیٹر سجاد عباسی کی کتاب "صحافت بیتی” کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔

 

تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری اور سیاسی کارکن حبیب جان، بی بی سی لندن سے منسلک لاہور پریس کلب کے سابق صدر ثقلین امام، بی بی سی کے ایڈیٹر جاوید سومرو، معروف کالم نگار وجاہت علی خان اور تنویر زمان خان، جرنلسٹ رفیق مغل، براڈکاسٹر مشتاق مشرقی، کونسلرز ڈاکٹر زاہدہ نوری، شاہد ندیم اور معظم خان سندھو سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر پاشا فاؤنڈیشن کے ایس کے پاشا، فیض امن میلہ کے آرگنائزر اکرم قائم خانی، صحافی ساحرہ خان، سیاسی رہنما اقبال بھٹی، جرنلسٹ انعام سہگل، سیاسی و سماجی رہنما عامر خان، سجاد بٹ اور عاصم یوسف کو بھی کتاب پیش کی گئی۔

 

علاوہ ازیں سابق مشیر بلوچستان حکومت حلیم خان ترین اور گرین پارٹی کی سربراہ وکٹوریہ کو بھی کتاب "صحافت بیتی” پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔