سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں 4.3 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

سعودی عرب کی جیولوجیکل سروے اتھارٹی کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مشرقی ریجن میں 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز حرض کے مشرق میں تقریباً 9 کلومیٹر دور تھا اور ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 درج کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق جھٹکوں سے کئی عمارتیں لرز اُٹھیں مگر کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ ماہ بھی حرۃ الشاقہ میں 3.43 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے، جس سے بھی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ نگرانی نیٹ ورک نے شام کے وقت بھی جھٹکے ریکارڈ کیے اور مقامی حکام نے عوام کو الرٹ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔