فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈین روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

نئی دہلی:انڈین روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں نئی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انڈین خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق کرنسی کی قدر میں حالیہ کمی گذشتہ چند ہفتوں میں انڈین روپے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔ گزشتہ دس کاروباری دنوں کے دوران انڈین روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 90 روپے سے 91 روپے کی سطح پر پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ لگ بھگ گزشتہ ایک سال کے دوران روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ رپورٹ ہوئی ہے۔ گذشتہ سال 16 دسمبر کو ایک امریکی ڈالر84.91 انڈین روپے کا تھا جبکہ ایک سال بعد یعنی 16 دسمبر 2025 کو یہ 91.01 روپے کا ہے۔

جنوری 2025 میں ایک امریکی ڈالر 86 روپے کا تھا،اگست میں امریکی ڈالر 88 روپے کا ہو گیا،جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں اس کی اوسط 90 روپے کے لگ بھگ رہی ہے،اور اب انڈین کرنسی اپنی تاریخ کی کم ترین سطح یعنی 91.01 روپے فی ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔