فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

مسلم ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج

لکھنؤ:بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رہنما سامعہ رانا نے لکھنو کے پولیس اسٹیشن میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی بہار کے وزیراعلیٰ کے اس عمل کو ذاتی معاملات میں مداخلت اور مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعدد رہنماؤں نے سخت قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے طرز عمل نے سماجی اقدار اور شہری کی عزت نفس کی خلاف ورزی کی ہے۔

ہار میں پیش آنے والے واقعے پر عالمی سطح پر بھی تنقید کی جارہی ہے اور انسانی حقوق کے اداروں نے اس رویے کو خاتون کی خودمختاری اور شناخت کے حوالے سے توہین آمیز قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر 2025 کو پٹنہ میں نئے ڈاکٹروں کو سرکاری نوکری کے لیٹرز دینے کی تقریب کے دوران بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے توہین آمیز انداز میں ایک مسلمان ڈاکٹر نصرت پروین کا نقاب کھینچ لیا تھا، جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔