فرانس:وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ،حساس ڈیٹا لیک

فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملے کے نتیجے میں حساس سرکاری ڈیٹا لیک ہو گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں وزارت کے پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس متاثر ہوئے اور اہم سرکاری معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔

فرانس کے وزیر داخلہ کے مطابق یہ واقعہ ابتدائی اندازوں سے زیادہ سنگین ہے اور حکام میں تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔ متاثرہ ڈیٹا میں فوجداری ریکارڈ پروسیسنگ سسٹم اور مطلوب افراد کی فہرست (FPR) شامل ہے۔ تاہم، ڈیٹا کے مکمل نقصان اور اثرات کا تعین ابھی جاری ہے۔

سائبر حملے کے بعد فرانسیسی حکام نے ایک 22 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مستقبل میں سائبر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔