دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے اے سی سی انڈر 19 ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بھارتی ٹیم 26.2 اوورز میں156 پر آل آؤٹ ہوگئی۔
PAKISTAN WIN THE FINAL BY 1️⃣9️⃣1️⃣ RUNS 👏
What a performance from the youngsters on the big stage! 💪✨#PAKvIND | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup pic.twitter.com/ouKvLbuoQ8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2025
بھارت کی جانب سے دیپیش دیویندرن 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے، سوریا ونشی 26، ارون پٹیل 19، ارون جارج 16 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ کنشک چوہان اور ویدانت چوہان 9، 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4، محمد صیام، عبدالسبحان اور حذیفہ احسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Sheer dominance with the ball! 🔥
Pakistan pacers on top in Dubai. India U19 are 86-6 after 13 overs 🏏#PAKvIND | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup pic.twitter.com/VuXEzIMo46
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2025
قبل ازیں دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز سکور کیے اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں، انہیں عمدہ شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس کے علاوہ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18رنز بنائے۔ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
🌟 CHAMPIONS 🌟
Pakistan clinch the ACC Men's U19 Asia Cup 2025 title! 🏆#PakistanFutureStars | #U19AsiaCup | #PAKvIND pic.twitter.com/ZP4XL2DZn7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2025
خیال رہے کہ پاکستان 2 بار آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا تھا تاہم 2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos