سلامتی کونسل میں ایران اور امریکا کے ایک دوسرے پر لفظی حملے

امریکا براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے، شرط یہ ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی۔ نائب مندوب مورگن اورٹاگس

               
December 24, 2025 · اہم خبریں, بام دنیا

سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران اور امریکا نے جوہری مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے ایک دوسرے پر لفظی حملے کیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کے لیے نائب مندوب مورگن اورٹاگس نے کہا کہ امریکا براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے، شرط یہ ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی۔

ایران نے واشنگٹن کی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا۔

اجلاس میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کا حل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان ایران پر پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی حمایت نہیں کرتا اور فریقین کو جلدبازی سے گریز کی تلقین کی۔