سونا فی تولہ 3200روپے مہنگا ہو گیا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت 4لاکھ 67ہزار 962روپے ہو گئی۔

               
January 6, 2026 · کامرس

کراچی: رواں ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 3200روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی تولہ قیمت 4لاکھ 67ہزار 962روپے ہو گئی۔10گرام سونا 2743روپے اضافے سے 4لاکھ ایک ہزار201روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا32ڈالر بڑھ کر 4456ڈالر کا ہوگیا۔