کراچی والو ! خان کے نمائندےکو مایوس نہیں کرنا ، بیرسٹر گوہر

ہم نے بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں، چیئرمین پی ٹی آئی

               
January 11, 2026 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ سندھ کا آخری دن ہے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے، براہ کرم اچھے ماحول کو چلنے دیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا، یہ جلسہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں۔

اُنہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا۔