مودی حکومت کی سفارتی ناکامی،قطر میں بھارتی افسر دوبارہ حراست میں

قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر پورنیندو تیواری کی دوبارہ گرفتاری نے بھارتی فوج اور حکومت کی بین الاقوامی ساکھ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پورنیندو تیواری حراست میں ہیں، جبکہ اکتوبر 2023 میں قطری عدالت نے دیگر سابق بھارتی بحری افسران کو جاسوسی کے الزامات کے تحت سزائے موت سنائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی سفارتی کوششوں کے باوجود قطر نے افسران کو بھارت کے حوالے کرنے سے انکار کیا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج میں بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ تربیت نے ادارے کی ساکھ متاثر کی ہے، اور موجودہ صورتحال نے عالمی سطح پر فوج اور حکومت کی ہزیمت بڑھا دی ہے۔

یہ کیس بھارت اور قطر کے تعلقات کے لیے ایک کڑا امتحان ہے اور بھارتی فوج اور حکومت کی بین الاقوامی ساکھ پر براہِ راست اثر ڈال رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔