ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں،ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے۔

ایک بیان میں عراقچی نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں تشدد میں اضافہ ہوا، دہشت گردوں نے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، تاہم اب صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں پرامن مظاہرے پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئے، دو ہفتوں میں مظاہروں کے دوران 350 مساجد کو آگ لگائی گئی، لیکن ایرانی فورسز نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور مظاہرین کے جائز مطالبات سنے۔

عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کی دھمکی کے بعد احتجاج خونریز بنانے کی کوشش کی گئی تاکہ مداخلت کا بہانہ پیدا کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے، جبکہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہوئے دھمکی دی کہ امریکی فوجی کارروائی کے آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔