مکہ مکرمہ بس پراجیکٹ،زائرین کی سہولت کے لیے نیا روٹ شروع

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ بس پراجیکٹ نے مسجد الحرام سے حرا ثقافتی ڈسٹرکٹ تک نئے روٹ کا آغاز کر دیا ہے تاکہ زائرین کے لیے مذہبی اور ثقافتی مقامات تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔

نئے روٹ کے ذریعے زائرین قرآن کریم میوزیم، غار حرا اور دیگر اہم مقامات تک براہِ راست پہنچ سکیں گے، خاص طور پر وہ زائرین جو جبل النور کی چوٹی تک نہیں جا سکتے، وہ یہاں غار حرا کے ماڈل سے مستفید ہوں گے۔

مکہ مکرمہ بس کے تحت شہر کے 12 روٹس پر بس سروس فراہم کی جا رہی ہے، جس میں چار سو بسیں شامل ہیں۔ شہر میں مجموعی طور پر 431 بس اسٹیشنز قائم ہیں اور 580 کلو میٹر پر مشتمل یہ نیٹ ورک اب تک 188 ملین مسافروں کو سہولت فراہم کر چکا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد زائرین اور مقامی شہریوں کو عالمی معیار کی پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے، جو سعودی وژن کے اہداف کے مطابق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔