امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا ہےکہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے کسی بھی ملک کو امریکا سے تجارت پر 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا، جو فوری طور پر موثر ہو گا۔
ٹرمپ نے اپنےسوشل پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والا کوئی بھی ملک امریکہ کے ساتھ کئے جانے والے کسی بھی اور تمام کاروبار پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرے گا ۔یہ حکم حتمی اورآخری ہے۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ!
ایران میں معاشی صورت حال کے خلاف مظاہروں پر امریکی صدرنے حالیہ دنوں کئی بار تہران کو دھمکی دی ۔ دوروزقبل امریکی میڈیانے بتایا تھاکہ ایران کے خلاف امریکی فضائی حملوں پر بھی غور کیا جارہاہے ،تاہم اسی این این کے مطابق صدارتی مشیروں نے ٹرمپ کو حملے سے گریزاور دیگر آپشنزپرغور کرنے کا مشورہ دیا۔ادھروائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے پیر کو کہا کہ سفارت کاری ہمیشہ پہلا آپشن ہے لیکن فوجی حملے بھی ہوسکتے ہیں۔انہوں نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک چیز جس میں صدر ٹرمپ بہت اچھے ہیں وہ ہمیشہ تمام تر ممکنات کو سامنے رکھتے ہیں۔ اور فضائی حملے ان بہت سے، آپشنز میں سے ایک ہوں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos