خیبرپختونخواکے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کبھی وزٹ پر ہوتے ہیں، کبھی اڈیالا کے باہر سیکرٹریٹ لگایا ہوتا ہے،یہاں پر کوئی سیشن اٹنڈ کرنے آتا ہے یا شاپنگ کرنے آتا ہے ،کہتا ہے اڈیالا کاچکرلگا لیں۔ڈی ایس این جی کھڑی ہوگی ،تھوڑی سی بات چیت کرلیں۔
اسلام آبادمیں ’’ امت ڈیجیٹل ‘‘ کے لیے صحافی لقمان شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ ہمارے صوبے کی اس وقت ضرورت ہے کہ حکومت امن وامان پر کام کریں، حالات خراب ہیں،اس پر بھی ان کا فوکس ہونا چاہیے۔
ایک سوال پر گورنرخیبرپختونخوا کا کہناتھاکہ آئین کی کتاب میں تو گورنر راج لکھا ہوا ہےتو جب آئین میں کچھ لکھا ہوتا ہے تو وہ چیز ہوتی ہے لیکن ابھی ،اس وقت،اس طرح کی کوئی بات نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos