امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ انہوں نے خود کیا اور کسی نے انہیں قائل نہیں کیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ یہ فیصلہ ان کی اپنی سوچ اور تجزیے کی بنیاد پر لیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز ایران میں 800 افراد کو پھانسی دی جانی تھی، لیکن یہ عمل نہیں ہوا، جس کا بہت بڑا اثر پڑا۔ انہوں نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کی قدر کرتے ہیں کہ ایرانی قیادت نے ان افراد کو پھانسی نہیں دی۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ سے ایران پر ممکنہ فوجی حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos