بلوچستان کے طالبعلم محمد سرفراز نےڈسکور نیچرل فائبر انیشی ایٹو ایوارڈ جیت لیا

January 17, 2026 · قومی

بلوچستان کے ہونہار طالبعلم محمد سرفراز نے کیلے کے تنے سے قدرتی فائبر تیار کر کے عالمی سطح پر “ڈسکور نیچرل فائبر انیشی ایٹو” ایوارڈ حاصل کر لیا۔

ایوارڈ کا اعلان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کے دوران کیا گیا۔

 

اس مقابلے میں دنیا بھر کے 100 سے زائد تحقیقی ادارے، کمپنیاں اور تعلیمی ادارے شریک تھے۔ م

حمد سرفراز کے منصوبے کو ماحولیاتی اہمیت اور تجارتی صلاحیت کی بنیاد پر خاص توجہ حاصل ہوئی۔ انہوں نے کیلے کے تنے سے اعلیٰ معیار کا فائبر تیار کرنے میں چار سال محنت کی۔

محمد سرفراز نے یہ اعزاز اپنے اساتذہ اور بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے نام کیا۔ ان کی کامیابی پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔