ملک میں تشدد میں اسرائیلی کردار کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،ایران

 

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں تشدد اور دہشتگردی میں اسرائیلی کردار کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اور جی سیون ممالک کا ایران کے اندرونی معاملات پر بیان مداخلت پسندانہ ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق 8 تا 10 جنوری کے دوران ایران میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا، مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے گئے، اور امریکی و اسرائیلی حکام کے بیانات تشدد کو بڑھاوا دینے کا واضح ثبوت ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران شہری حقوق اور پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کرتا ہے اور بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی کا دفاع کرے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے جی سیون ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ انسانی حقوق کے نام پر دوہرا معیار اپناتے ہیں، فلسطینی عوام کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں اور ایران کے داخلی معاملات میں غیر قانونی مداخلت بند کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔