ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ ہو گئے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز کا معائنہ ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں ہوا اور تمام ٹیسٹ تسلی بخش قرار دیے گئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی فرمانروا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز گزشتہ روز اسپیشلسٹ اسپتال میں طبی معائنہ کرانے گئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos