فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

 نیو یارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون کے عملے نے سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہونے کے بعد پرواز میں فنی خرابی دریافت کیا، جس کے بعد طیارہ  واپس واشنگٹن  موڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کے طیارے میں پرواز بھرتے ہی خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے، احتیاط کے پیشِ نظر ہم واپس مڑ رہے ہیں، صدر ٹرمپ نئے طیارے میں ڈیووس روانہ ہونگے۔

ترجمان کے مطابق ایئرفورس ون کو واپس جوائنٹ بیس اینڈریوز پر اتار لیا گیا، پرواز کے فوراً بعد طیارے کے عملے نے معمولی الیکٹرک خرابی کی نشاندہی کی، یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا،ہنگامی صورتحال کی اطلاع نہیں۔

یورپ  سیدھے راستے پر نہیں چل رہا، ٹرمپ

دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپ  سیدھے راستے پر نہیں چل رہا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس یورپ کو نہیں پہچانتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے یورپ سے محبت ہے، میں اسے ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں لیکن یہ صحیح سمت میں نہیں جا رہا ہے۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی کی توہین نہیں کرنا چاہتے لیکن ان کے دوست یورپ سے واپس آتے ہیں تو وہ بتاتے ہیں کہ وہ اسے نہیں پہچانتے۔

عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی، اور ریکارڈ بجٹ اور تجارتی خسارے کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کو ختم کرنے میں کامیاب رہے، میری صدارت میں امریکی معیشت ترقی کررہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے تاریخ میں اتنی معاشی ترقی نہیں دیکھی جتنی اب ہو رہی ہے، امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم وینزویلا کی مدد کر رہے ہیں، اب وہ بہت شاندار جا رہا ہے، مستقبل میں زیادہ کمائی کرے گا کیونکہ ہر بڑی آئل کمپنی امریکا کے ساتھ وہاں جارہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یورپی ملک اصلاحات پر توجہ دیں، امریکا ترقی کرتا ہے تو دنیا ترقی کرتی ہے، میرے دور میں امریکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بائیں بازو والوں کی وجہ سے یورپی توانائی تباہ کُن سطح پر پہنچ چکی ہے، امریکا میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، ٹیرف کی پالیسی نے امریکا کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن اور تجارتی پالیسیوں نے یورپ کو متاثر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔