ڈیووس: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی غصے بھرے ردعمل سے گریز کریں اور ڈاووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر گرین لینڈ کے الحاق سے متعلق ان کے دلائل کو سنیں۔
بدھ کے روز سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کی آمد سے چند گھنٹے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ میں سب سے کہتا ہوں کہ گہری سانس لیں اور ان کے غصے بھرے ردعمل سے بچیں جو ہم نے دیکھے ہیں اور اس تلخی کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔
انہوں نے سوالیہ انداز میں مزید کہا کہ آپ کیوں نہیں بیٹھتے اور صدر ٹرمپ کی آمد کا انتظار کرتے ہیں اور ان کے دلائل سنتے ہیں؟
دوسری جانب یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان دیر لاین نے کہا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر اتحادیوں کے درمیان اختلافات ہمارے مخالفین کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عالم میں جہاں طاقت کا کھلم کھلا استعمال غالب ہو یورپی یونین کو اپنی روایتی محتاط پالیسی ترک کرنا ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos