غزہ میں نئی ٹیکنو کریٹک حکومت کے سربراہ علی شعث نے اعلان کیا ہےکہ رفح بارڈر کراسنگ اگلے ہفتے دونوں سمتوں میں کھل جائے گی۔اسرائیل نے دسمبر کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ غزہ اور مصر کے درمیان کراسنگ کھول دے گا، لیکن ابھی تک اسے نہیں کھولاگیا ہے۔
علی شعث نے ڈیووس میں ورلڈاکنامک فورم کے رہنماؤں سے ویڈیو پربات کی۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے غزہ امن بور ڈ کے چارٹرپر دستخط کردیئے جس کے ساتھ ہی یہ باضابطہ وجود میں آگیا۔ڈیووس میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان سمیت دیگرملکوں نے بھی دستخط کردیئے ہیں جن کی تعداد 20 سے کم ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیووس کے کانگریس سنٹر میں دستخطوں کی باضابطہ تقریب میں شرکت کی۔
ٹرمپ نے ایک قلم نکالا، دستاویزات پر دستخط کیے، اور مسکراہٹ کے ساتھ انہیں کیمرے کے سامنے رکھا۔ اس کے بعد دیگر عالمی رہنما دستخط کرنے کے لیے آگے آناشروع ہو گئے۔
بحرین اور مراکش کے رہنما بھی دستخط کرنے کے لیے پوڈیم کے ساتھ والی میز پر ٹرمپ کے ساتھ موجود تھے۔
سی این این کے مطابق ، اس موقع پر حاضرین کی کل تعداد 35 سے کم رہی جس کی پیش گوئی صدارتی انتظامیہ نے کی تھی۔ اور اس میں کوئی مغربی یورپی ممالک شامل نہیں تھے، جن میں سے کچھ نے امن کے لیے وقف بورڈ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اسٹیج پر مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکہ کے ملک موجودتھے جن میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، ارجنٹائن اور پیراگوئے شامل ہیں۔ ہنگری کے رہنما وکٹر اوربان ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئے۔
ٹرمپ نے اس موقع پر خطاب میں کہاہے کہ ہر کوئی بورڈ آف پیس کا حصہ بننا چاہتا ہے۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں میں 59 ممالک شامل ہیں، جنہوںنے مجوزہ بورڈ آف پیس کی حمایت کی ہے۔ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ بہت اہم ہے،یہی وہ چیز ہے جو میں یہاں کرنا چاہتا تھا، اور میں اس سے بہتر جگہ کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ٹرمپ کا مزیدکہناتھا کہ وہ چاہتے ہیں بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کے ساتھ مل کرکام کرے۔ایک بار جب یہ بورڈ مکمل ہوجائے تو ہم جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں وہ کر سکتے ہیں، اور ہم اسے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کریں گے۔
اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر تنقید بھی کی اور کہا کہ اس میںزبردست صلاحیت ہے لیکن میں نے اقوام متحدہ سے ان8 تنازعات میں سے کسی کے بارے میں کبھی بات نہیں کی جنہیں میں نے نمٹایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos