فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا : ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

سڈنی: آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک چھوٹے سے قصبے میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اس واقعے کی تصدیق مقامی پولیس کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اسی واقعے میں زخمی ہونے والے چوتھے شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر 40 منٹ پر لیک کارجیلیگو کے علاقے میں پیش آیا۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں، جبکہ مقامی رہائشیوں کو گھروں کے اندر رہنے کا کہا گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کسی حملہ آور کو حراست میں نہیں لیا جا سکا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔