ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فلسطینی صدر محمود عباس کو بتایا ہے کہ روس، امریکا میں منجمد کیے گئے اپنے ایک ارب ڈالر کے اثاثے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ منصوبے کے لیے دینے کو تیار ہے تاکہ فلسطینی عوام کی مدد کی جا سکے۔
روسی سرکاری خبر رساں ادارے ٹاس (TASS) کے مطابق صدر پیوٹن نے یہ بات جمعرات کو محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہی۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس فلسطینی عوام کی حمایت کو ایک سنجیدہ انسانی اور سیاسی ذمے داری سمجھتا ہے۔
اس موقع پر صدر پیوٹن نے یہ بھی واضح کیا کہ منجمد روسی اثاثوں کو ’بورڈ آف پیس‘ کے لیے استعمال کرنے کا خیال پہلے ہی امریکا کے ساتھ بات چیت میں زیرِ غور آ چکا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس (Interfax) کے مطابق یہ تجویز واشنگٹن کے ساتھ ابتدائی سطح پر زیرِ بحث رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos